Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / آن لائن 7.5 لاکھ قربانی کے جانور حجاج کے منتظر،فی جانور 450 ریال میں دستیاب

آن لائن 7.5 لاکھ قربانی کے جانور حجاج کے منتظر،فی جانور 450 ریال میں دستیاب

جدہ۔ 26اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب میں حج کے موقع پر قربانی کے جانوروں کے پروگرام کے جنرل سپروائز موسیٰ العکاسی نے کہا ہے کہ اس مرتبہ سات لاکھ 50 ہزار قربانی کے جانور آن لائن دستیاب ہوں گے۔ انھوںنے ایک بیان میں بتایا کہ آن لائن قربانی کے جانور کی خریداری کیلئے ’آن لائن بانڈز‘ میں ادائی کی جاسکے گی۔ فی جانور کی قیمت 450 ریال مقرر کی گئی ہے۔غیرملکی کرنسی کی صورت میں 120 امریکی ڈالر یا 92 یورو جب کہ پاکستانی کرنسی میں 12000 روپے میں آن لائن قربانی کا جانور خریدا جاسکتا ہے۔العکاسی نے بتایا کہ آن لائن قربانی کے جانور کی خریداری کا پروگرام 2009ء میں شروع کیا گیا تھا۔ اسلامی ترقیاتی بنک کے تعاون سے شروع کردہ پروگرام کا مقصد حج کے موقع پر حجاج کرام کو جانور قربان کرنے میں مدد کرنا اور سہولت بہم پہنچانا تھا۔ عازمین حج آن لائن جانور خرید کر نہ صرف اپنی طرف سے بلکہ بیرون ملک موجود کسی بھی دوسرے شخص کی طرف سے بھی قربانی کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT