Tuesday , April 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آٹوز میں گنجائش سے زائد مسافروں سے حادثات کا خدشہ

آٹوز میں گنجائش سے زائد مسافروں سے حادثات کا خدشہ

کلوا کرتی ۔ 4 ؍ فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں آئے دن آٹوز مسافروں کی جان کی پرواہ کئے بغیر گنجائش سے زائد مسافروں کو بٹھا کر ان کی جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں ۔ جبکہ آٹوز سے متعلق محکمہ بالکل نظرانداز کر رہا ہے ۔ یہ مسافر جو کہ قرب و جوار دیہاتوں سے آتے ہیں محکمہ آر ٹی سی کی جانب سے سہولت نہ ہونے کے سبب مجبوراً ان آٹوز سے سفر کرتے ہیں ۔ آٹوڈرائیورس اپنی من مانی کرتے ہوئے جب تک آٹوز میں اس کی گنجائش سے زیادہ مسافر نہ ہو سفر شروع نہیں کرتے ۔ یہ عوام مجبوراً ان آٹوز کاسفر کر رہے ہیں ۔ لہذا عوام کا مطالبہ ہے کہ محکمہ آر ٹی سی اس جانب توجہ کریں تو جہاں اس کی آمدنی میں اضافہ ہوگا وہیں پر عوام محفوظ سفر بھی کرسکیں گے ۔ اس کے علاوہ محکمہ آر ٹی او اور پولیس بھی اس جانب توجہ دے کے عوام محفوظ رہ سکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT