Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / آٹو رکشا کا اقل ترین کرایہ 20 روپئے

آٹو رکشا کا اقل ترین کرایہ 20 روپئے

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) آٹو رکشا کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اب اقل ترین کرایہ 20 روپئے ہوگا۔ کمشنر ٹرانسپورٹ مسٹر اننت راما نے اقل ترین کرایہ کی موجودہ حد 16 روپئے سے بڑھاکر اس کو 20 روپئے کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ فی کیلو میٹر 9 روپئے سے بڑھاکر 11 روپئے کردیا گیا۔ ویٹنگ چارجس فی گھنٹہ 15 روپئے کے بجائے اب 20 روپئے لئے جائیں گے۔ قبل از

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) آٹو رکشا کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اب اقل ترین کرایہ 20 روپئے ہوگا۔ کمشنر ٹرانسپورٹ مسٹر اننت راما نے اقل ترین کرایہ کی موجودہ حد 16 روپئے سے بڑھاکر اس کو 20 روپئے کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ فی کیلو میٹر 9 روپئے سے بڑھاکر 11 روپئے کردیا گیا۔ ویٹنگ چارجس فی گھنٹہ 15 روپئے کے بجائے اب 20 روپئے لئے جائیں گے۔ قبل ازیں کمشنر ٹرانسپورٹ نے ہڑتالی آٹو رکشا ڈرائیور یونینوں کے جے اے سی قائدین کو مذاکرات کے لئے مدعو کیا تھا۔ یہ قائدین آج صبح اے پی ٹرانسپورٹ بھون میں احتجاجی دھرنا پروگرام منعقد کیا اس سلسلہ میں گوشہ محل پر تحویل میں لیا گیا تھا۔ کمشنر ٹرانسپورٹ کے ساتھ قائدین کی بات چیت کارآمد ثابت ہوئی۔ آٹو کرایوں میں واجبی اضافہ کے بشمول آٹو ڈرائیورس کے تمام 11 مطالبات پر جے اے سی قائدین کے وفد سے ثمرآور مذاکرات کی۔

جی او نمبر 108 سے دستبرداری سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ ٹرانسپورٹ کمشنر نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی صورت میں 1000 روپئے جرمانہ کو کم کردینے ایک دو دن میں فیصلہ کیا جائے گا۔ دیگر مطالبات جیسے آٹو اسٹانڈس کی مناسب تعداد میں اضافہ اور زیادہ فراہم کرنے کا مطالبہ کے علاوہ دیگر مطالبات پر بھی غور کیا گیا۔ ای چالان سسٹم کو بھی برخاست کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ سی این جی آٹو رکشا کو 5 سالہ ایم وی ٹیکس سے استثنیٰ دیئے جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ کمشنر ٹرانسپورٹ نے اس خصوص میں ٹریفک پولیس عہدیدار کے ساتھ مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا بھی اشارہ دیا ہے۔ اجلاس میں محمد امان اللہ خان، بی وینکٹیشورا، ایم اے سلیم، مرزا رحمت اللہ بیگ، شیخ رحیم اور دیگر پر مشتمل وفد نے چار روز سے جاری غیر معینہ مدت کے آٹو بند کو واپس لے لیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT