Friday , June 22 2018
Home / دنیا / آپریشن بلیو اسٹار کے خلاف سکھوں کا احتجاج

آپریشن بلیو اسٹار کے خلاف سکھوں کا احتجاج

برطانیہ میں گاندھی جی کے مجسمہ کو نقصان : تحقیقات کا آغاز

برطانیہ میں گاندھی جی کے مجسمہ کو نقصان : تحقیقات کا آغاز
لندن 8 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ میں گاندھی جی کے ایک مثالی مجسمہ کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 1984 کے آپریشن بلیو اسٹار کے خلاف احتجاج کے دوران لیسسٹر شہر میں اس مجسمہ کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ وہاں مظاہرین اپنے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز تھامے ہوئے تھے جن پر ’’ 1984 کو فراموش نہ کریں ‘‘ اور ’’ ہم انصاف چاہتے ہیں 84 ‘‘ جیسے نعرے تحریر تھے ۔ لیسسٹر شہر کے مشہور گولڈن مائیل علاقہ میں جو ہندوستانی نژاد ہوٹلس اور دوکانوں پر مشتمل ہے یہ مجسمہ واقع تھا جس کو نقصان پہونچا ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ پیامات جون 1984 کے آپریشن بلیو اسٹار کے حوالہ سے تحریر کئے گئے تھے

جب امرتسر میں سنہری گردوارہ پر ہندوستانی فوج نے حملہ کیا تھا تاکہ وہاں چھپے ہوئے سکھ تخریب کاروں کو نکالا جاسکے ۔ لیسسٹر میں کل اس واقعہ کا پتہ چلا ہے جس کے بعد سے پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ لیسسٹر شہر اور برطانیہ کے دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے سکھ شہریوں نے آج لندن میں مظاہرہ کرتے ہوئے اس کارروائی کے 30 سال پر احتجاج کیا ۔ اس واقعہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لیسسٹر ایسٹ کے رکن پارلیمنٹ کیتھ واز نے کہا کہ گاندھی جی کے مجسمہ کو نقصان پہونچانا بیوقوفانہ حرکت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک شخص یا کچھ افراد کے گروپ کی جانب سے اس مجسمہ کو نقصان پہونچانا بیوقوفانہ حرکت ہے ۔ یہ ہندوستانی ورثہ کا ایک اہم حصہ ہے اور یہ لیسسٹر کا بھی ورثہ ہے ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ توہین ہے ۔ لیسسٹر سٹی کونسل کے ورکرس نے مجسمہ کے نچلے حصے میں لکھے ہوئے نعروں کو ہٹا دیا ہے ۔ لیسسٹر پولیس کی جانب سے ا س واقعہ کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT