Friday , July 20 2018
Home / ہندوستان / آکسفورڈ میں پہلی مرتبہ سال کے مقبول ہندی لفظ کی شروعات

آکسفورڈ میں پہلی مرتبہ سال کے مقبول ہندی لفظ کی شروعات

نئی دہلی 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آکسفورڈ ڈکشنریز میں سال کا ہندی لفظ برائے 2017 ء ہوا کرے گا۔ سال کا ہندی لفظ ایسا لفظ یا فقرہ رہے گا جس پر اس سال سب سے زیادہ توجہ مرکوز ہوئی۔ منتخب لفظ میں اقدار، موڈ یا سال کی خاص باتوں کی عکاسی ہونا چاہئے۔ ضروری نہیں کہ یہ کوئی نیا لفظ ہو لیکن یہ ایسا لفظ ہو جوکہ کسی نہ کسی طرح 2017 ء سے مضبوطی سے جڑا معلوم ہو۔ سال کے اِس لفظ کا جنوری 2018 ء میں اعلان کیا جائے گا۔ آکسفورڈ ڈکشنریز نے ملک بھر کے ہندی داں افراد سے اِس لفظ کے انتخاب میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ اندراجات 30 نومبر سے قبل داخل کردینے ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT