Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / آگرہ میں پٹاخوں سے آتشزدگی، دوبہنوں کی موت

آگرہ میں پٹاخوں سے آتشزدگی، دوبہنوں کی موت

آگرہ،19 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں آگرہ کے سکندرا علاقہ میں چھوٹی دیوالی پر رونکتا میں ایک بڑا حادثہ ہوگیا جس میں کاروباری کے گھر میں رکھے پٹاخوں میں آگ لگ جانے سے دو سگی بہنوں کی دھویں سے دم گھٹ جانے کی وجہ سے موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ رونکتا میں رہنے والے سنجیو اگروال نے اپنے مکان کے نچلے حصہ میں اسٹیشنری کی دکان کھول رکھی ہے ۔ دکان میں پٹاخے بھی رکھے ہوئے تھے ۔ دکان میں کل اچانک شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی اور وہاں رکھے پٹاخوں میں آگ لگتے ہی سنجیو اور اس کے ملازم دکان چھوڑ کر بھاگ گئے ۔ آس پاس بھی بھگدڑ مچ گئی ۔ سنجیو کے کنبہ کے دیگر لوگ بھی گھر سے باہر نکل آئے لیکن اس کی دو بیٹیاں آٹھ سالہ چینو اور تیرہ سالہ ویشنوی گھر کی دوسری منزل میں پھنس گئیں۔انہوں نے بتایا کہ آگ اتنی شدید تھی کہ گھر میں گھسنے کسی کی ہمت نہیں ہوئی۔ دونوں بچیاں مکان کی دوسری منزل میں پھنس گئیں۔ تقریباََ ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد کنبہ اور آس پاس کے کچھ لوگ دیوار توڑ کر اندر گھسے ۔ تب تک دونوں کی زہریلے دھویں سے دم گھٹنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔ حادثہ کی وجہ سے علاقہ میں غمگین ماحول ہے اور دیوالی کی خوشی ماتم میں تبدیل ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT