Wednesday , November 21 2018
Home / ہندوستان / آگسٹاویسٹ لینڈ کیس رمن حکومت کو عدالتی راحت

آگسٹاویسٹ لینڈ کیس رمن حکومت کو عدالتی راحت

نئی دہلی۔ 13 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آگسٹاو یسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر خریداری معاملہ میں چھتیس گڑھ کی رمن سنگھ حکومت کو راحت دیتے ہوئے اس معاملہ میں تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی عرضی آج منسوخ کر دی۔جسٹس آدرش کمار گوئل اور جسٹس للت اُمیش کی بنچ نے معاملے کی جانچ سے متعلق غیر سرکاری تنظیم ’سوراج ابھیان ‘کی درخواست مسترد کر دی۔درخواست گزار کی جانب سے معروف وکیل پرشانت بھوشن نے دلیل دی تھی کہ رمن سنگھ حکومت نے اس وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کی خریداری میں شفافیت نہیں برتی تھی۔ الزام تھا کہ معاملت میں زیادہ رقم دی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT