Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / آگسٹا معاملت کے ریکارڈ دستیاب نہیں: حکومت

آگسٹا معاملت کے ریکارڈ دستیاب نہیں: حکومت

نئی دہلی۔25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یہ بھلے ہی کچھ عجیب معلوم ہو لیکن ہندوستانی فضائیہ نے دعوی کیا ہے کہ آگسٹا ویسٹ لینڈ کے ساتھ متنازعہ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر معاملت سے متعلق ریکارڈس ان کے پاس نہیں ہیں جبکہ بیرونی کمپنی نے رشوت کے الزامات پر یہ معاملت منسوخ کردی تھی۔ آئی اے ایف اور وزارت دفاع اس ضمن میں معلومات کے بنیادی ذمہ دار ہیں جن سے آر ٹی آئی درخواست کے ذریعہ معلومات طلب کی گئیں۔ وزارت نے اس معاملہ کو تحقیقات کے لئے سی بی آئی سے رجوع کیا تھا، کیوں کہ 3,600 کروڑ روپئے کی معاملت میں مبینہ کرپشن کے الزامات سامنے آئے تھے۔ قانون حق معلومات کے تحت ایک درخواست وزارت دفاع کے پاس داخل کرتے ہوئے اس معاملت سے متعلق مکمل ریکارڈس طلب کئے گئے جن میں قیمت کے بارے میں بات چیت شامل ہے۔ علاوہ ازیں درخواست گزار نے اس معاملت کے بارے میں قیمت طے کرنے سے متعلق کمیٹی کے اجلاسوں کی روداد، معاملت کی منسوخی، آگسٹا ویسٹ لینڈ کے فراہم کردہ ہیلی کاپٹروں کے ابتدائی تخمینے وغیرہ پر مبنی مواد بھی طلب کیا تھا۔ اس درخواست کو وزارت دفاع نے 16 جون کو فضائیہ کو منتقل کیا کہ شفافیت سے متعلق قانون کی مطابقت میں معلومات فراہم کریں۔ تاہم حیرانی کی بات ہے کہ فضائیہ کے ہیڈکوارٹرس نے جواب میں کہا کہ ان کے پاس آر ٹی آئی درخواست میں پوچھی گئی معلومات دستیاب نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT