Friday , November 17 2017
Home / دنیا / اٹاری پر شیرنی تقسیم

اٹاری پر شیرنی تقسیم

اٹاری 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر بارڈر سیکوریٹی فورسیس نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو روایتی ہندوستانی شیرنی پیش کی۔ بی ایس ایف عہدیداروں نے کہا کہ ہند۔ پاک سرحد پر تعینات فوج نے پاکستانی فوج کو تحفہ میں شیرنی پیش کی۔ سرحد پر تعینات بی ایس ایف اور فوج کے سپاہی یوم آزادی اور یوم جمہوریہ پر پڑوسی ملک کے فوجیوں کو مٹھائی پیش کرتے ہیں۔

 

کٹیار کے خلاف خواتینکا احتجاج
ممبئی ۔ 26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کی خاتون کارکنوں نے آج بی جے پی قائد ونئے کٹیار کا اُن کے خواتین کے خلاف بشمول پرینکا گاندھی ‘ تبصرہ پر احتجاج کرتے ہوئے ان کا پتلا نذرآتش کیا ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ خاتون کارکنوں نے اس مسئلہ پر احتجاج جاری رکھنے کا عہد کیا ۔ یہ احتجاج دادر میں بی جے پی ممبئی دفتر کے روبرو کیا گیا تھا ۔ خاتون کارکنوں کے شعبہ کی صدر چارولتا ٹوکاز نے کہا کہ خاتون کارکن کانگریس کے دفتر کے باہر جمع ہوکر کٹیار کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT