Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / اٹاری ۔ واگھا سرحد پر 107 فٹ بلند ترنگا لہرایا گیا

اٹاری ۔ واگھا سرحد پر 107 فٹ بلند ترنگا لہرایا گیا

اٹاری (امرتسر) 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر کرن رجیجو نے آج 107 فٹ بلند ترنگا یہاں اٹاری ۔ واگھا کی ہند ۔ پاک سرحد کے قریب لہرایا۔ یہاں واقع انٹگریٹیڈ چیک پوسٹ پر پرچم لہرانے کے بعد مملکتی وزیرداخلہ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ وہ یہاں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے آئے ہیں۔ اِس کے علاوہ چیک پوسٹ کا معائنہ کرنا اور بی ایس ایف عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ بھی اُن کے پروگرام میں شامل ہے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ وہ پاکستان کے ساتھ درآمد اور برآمد کی تجارت کرنے والے تاجرین کے ساتھ گفتگو بھی کریں گے اور تجارت سے متعلق اُن کے مسائل کی سماعت کریں گے۔ جموں و کشمیر میں سنگباری کے وقفہ وقفہ سے واقعات سے متعلق سوال پر رجیجو نے پاکستان میں بیٹھے بعض عناصر کو مورد الزام ٹھہرایا جنھوں نے گڑبڑ پیدا کرنے کے لئے واٹس اپ گروپس بنا رکھے ہیں۔ انڈین انٹلی جنس ایجنسیز اُن پر بہت گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اِس ضمن میں جلد ہی ضروری کارروائی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT