Sunday , August 19 2018
Home / جرائم و حادثات / اٹامک انرجی سنٹرل اسکول کا پرنسپل گرفتار،طالبہ کے ساتھ دست درازی کا شاخسانہ

اٹامک انرجی سنٹرل اسکول کا پرنسپل گرفتار،طالبہ کے ساتھ دست درازی کا شاخسانہ

حیدرآباد۔/24نومبر، ( سیاست نیوز) کشائی گوڑہ کے علاقہ سے شی ٹیم نے لڑکی کے ساتھ بدسلوکی اور دست درازی کے الزام میں اسکول پرنسپل کو گرفتار کرلیا۔ شی ٹیم راچہ کنڈہ کی اس کارروائی کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور اسکول میں بے چینی پیدا ہوگئی۔مدرس کے رتبہ کو بدنام کرنے والے اس پرنسپل کے خلاف شی ٹیم نے سخت کارروائی انجام دی اور بتایا کہ 59 سالہ مہاپترا کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے ایک 14 سالہ لڑکی کے ساتھ دست درازی کی۔ شی ٹیم نے شکایت گذار لڑکی کی والدہ اور لڑکی کی شناخت کو راز میں رکھتے ہوئے بتایا کہ مولا علی علاقہ کی ساکن لڑکی اٹامک انرجی سنٹر اسکول جے ای سی آئی ایل میں 9ویں جماعت کی طالبہ ہے گزشتہ ماہ اس پرنسپل نے اسکول کے اوقات کے بعد گھر واپس ہورہی اس لڑکی کو اپنے کیبن میں طلب کیا اور لڑکی کو لسی پینے کی پیشکش کی اس دوران اس نے دروازہ بند کرلیا اور لڑکی پر ٹوٹ پڑا تاہم لڑکی کی چیخ پکار کے بعد اس نے ڈرا دھمکاکر لڑکی کو چھوڑ دیا۔ شی ٹیم نے شکایت کے بعد اس پرنسپل کو گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT