Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / اٹلانٹا میں مسجد اور قبرستان کی تعمیر پر اعتراض

اٹلانٹا میں مسجد اور قبرستان کی تعمیر پر اعتراض

اٹلانٹا۔24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اٹلانٹا کے نیوٹن کاؤنٹی میں جب ایک مسجد اور مسلم قبرستان کی تعمیر کی بات آئی تو کچھ مقامی لوگوں نے اپنی ناراضگی اور عدم تحفظ کا اظہار کیا اور عذر یہ پیش کیا کہ ان کے کمشنرس نے مذہبی عمارات کی تعمیر کی منظوری دینے کا سلسلہ فی الحال مسدود کردیا ہے۔ اس سلسلے میں اس امتناع کے معاملے کو لے کر کونسل آن امریکن ۔اسلامک ریلیشنز اور NAACP اس کی وفاقی سیول رائٹس تحقیقات کروانے پر مجبور ہوگئی ہے۔ اس دوران اس تجویز کو پیش کرنے والے مذہبی قائد محمد اسلام نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی قانونی چارہ جوئی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے بلکہ انہوں نے نیوٹن کاؤنٹی میں کل دیگر مذاہب کے قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے اس معاملے کی ازسرنو شروعات کرنے کی تجویز پیش کی۔
آسٹریلیا میں برطانوی خاتون کا قتل
سڈنی، 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے بیک پیکرز ہوسٹل میں آج ایک شخص نے ایک برطانوی خاتون کو چاقو مارکر قتل کرڈالا۔ اس حملہ میں دو لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔کوئنز لینڈ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 29 سالہ حملہ آور مبینہ طور سے سیاحتی ویزا پر آسٹریلیا آیا ہوا ہے اور وہ فرانس کا شہری ہے گرفتاری کے وقت وہ ”اللہ اکبر” کا نعرہ لگارہا تھا۔ پولیس اسے انتہا پسندانہ حملہ بتارہی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے ساوتھ ٹاونس ولے میں ہوئے اس حملہ میں 21 سالہ برطانوی خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ حملہ میں 30 سالہ ایک برطانوی مرد زخمی ہوگیا ۔ اسے دواخانہ میں شریک کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت سنگین ہے ۔

TOPPOPULARRECENT