Wednesday , May 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / اٹلیٹیکو تیسری مرتبہ یورپا چمپئن

اٹلیٹیکو تیسری مرتبہ یورپا چمپئن

ماسکور۔17مئی(سیاست ڈاٹ کام) یورپا فٹبال لیگ کے فائنل میں اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم نے مارسیلی کو 3-0 سے ہرا دیا۔ اٹلیٹیکو میڈرڈ نے تیسری بار ایونٹ کا خطاب اپنے نام کیا۔فرانس میں یورپا لیگ کے فائنل میں اٹلیٹیکو میڈرڈ اور مارسیلی میں دلچسپ مقابلہ ہوا، ٹیم اٹلیٹیکو نے 21 ویں منٹ میں پہلا گول کر کے برتری حاصل کی، 49 ویں منٹ میں انہوں نے ایک بار پھر گیند کو جال میں پہنچا کر برتری 2-0 کی سبقت حاصل کرلی ۔کھیل ختم ہونے سے چند منٹ قبل اٹلیٹیکو میڈرڈ نے تیسرا گول بنا دیا جبکہ حریف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی، اس جیت کے بعد فاتح ٹیم نے تیسری مرتبہ ایونٹ کا خطاب اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

TOPPOPULARRECENT