Saturday , November 17 2018
Home / Top Stories / اٹلی میں بارش سے 14ملین درخت اکھڑ گئے ‘2ہلاک

اٹلی میں بارش سے 14ملین درخت اکھڑ گئے ‘2ہلاک

روم،4نومبر(سیاست ڈاٹ کام )اٹلی میں شدید بارش اورطوفان کے باعث حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ، جبکہ رواں ہفتے ہلاکتوں کی تعداد20 ہوگئی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جمعہ کو اٹلی کے شہر سارڈینیا میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر جرمن سیاح اور ایک خاتون ہلاک ہوگئی جس کے بعد شدید بارشوں کے باعث حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی۔طوفان سے شمالی اٹلی میں ہزاروں ایکڑ رقبے پھیلے جنگلات کو شدید نقصان پہنچا۔ 14ملین درخت اکھڑگئے ، جبکہ علاقے میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ بجلی سے محروم ہیں۔محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور آندھی کی پیش گوئی کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT