Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / اٹلی میں خودمختاری کا مطالبہ

اٹلی میں خودمختاری کا مطالبہ

ملان،23اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک طرف اسپین جہاں اپنے ایک حصہ کاٹولونیہ کو خود سے الگ ہونے سے بچانے کے بحران سے دوچار ہے تو دوسری جانب اٹلی کے دو مالدار صوبوں نے کل ریفرنڈم میں اور زائد خود مختاری کا مطالبہ کر کے یوروپ میں علاقائی دوریاں بڑھنے کے اشارے دیئے ہیں۔اٹلی کے دو صوبوں ‘لونبارڈی’ اور’ وینیٹو’ میں ہونے والے استصواب رائے کے دوران 90فیصد سے زیادہ رائے دہندگان نے ‘ہاں’میں ووٹ کیادونوں صوبے ایک دور میں علیحدگی پسند ‘لیگا نارڈپارٹی’کی ہاتھوں میں تھے ۔دونوں علاقوں میں ووٹنگ رات نو بجے اپنے اختتام کو پہنچی،ووٹنگ میں لاکھوں لوگوں نے حصہ لیا۔کل رات تقریباً 10بجے جاری کئے گئے ابتدائی نتائج میں یہ اطلاع دی گئی ہے ۔لونبارڈی کے سربراہ رابرٹو مارونی نے صحافیوں کو بتایا کہ اب ہم نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں اور جو علاقہ زیادہ اختیارات کی مانگ کرے گا اسے وہ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے بارے میں ہماری کچھ تجاویز ہیں اور ان میں بیشتر حصہ مرکز کو چلاجاتاہے ۔اس بارے میں غور و خوض کیا جانا اقتصادی اصلاحات کی سمت میں ایک مثبت قدم ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT