Friday , April 20 2018
Home / دنیا / اٹلی میں زلزلہ کا جھٹکا، کچھ عمارتوں کو معمولی نقصان

اٹلی میں زلزلہ کا جھٹکا، کچھ عمارتوں کو معمولی نقصان

میلان ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کے وسطی علاقہ میسراٹا میں 4.7 شدت کے زلزلہ نے عوام میں خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی۔ میسراٹا وہی مقام ہے جہاں 2016ء میں زلزلے کے کئی جھٹکے محسوس ہوئے تھے۔ فی الحال اس جھٹکے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ البتہ کچھ مقامات پر معمولی نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ اسکولوں کو زلزلہ کے جھٹکوں کے پیش نظر تعطیل دی گئی اور ایک مقامی ریلوے لائن کو بھی بند کردیا گیا۔ موشیا، ماریوبارولی کے میئرس نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ قبل ازیں آئے زلزلہ سے جن مقامات کو نقصان پہنچا ہے، تازہ جھٹکوں نے بھی ان ہی مقامات کو نقصان پہنچایا ہے۔ تمام عمارتوں کی بغور جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT