Friday , November 24 2017
Home / دنیا / اٹلی میں عمارت منہدم، ملبہ میں پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش

اٹلی میں عمارت منہدم، ملبہ میں پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش

میلان ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کے جنوبی شہر نیپلز میں ایک پانچ منزلہ عمارت منہدم ہوگئی جس کے فوری بعد بچاؤ اور راحت کاری عملہ حرکت میں آ گیا اور ملبہ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو تلاش کیا جارہا ہے ۔ آتش فرو عملہ کا کہنا ہیکہ ملبہ میں چھ تا سات افراد کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ دوسری طرف خبر رساں ایجنسی النساء نے عینی شاہدین کے حوالہ سے بتایا کہ انہدام سے قبل کوئی دھماکہ کی آواز نہیں سنی گئی شاید اس کی وجہ یہ رہی ہوگی کہ بالکل اسی وقت قریب میں ہی واقع ریلوے پٹریوں سے ایک ٹرین گزر رہی تھی۔ ویڈیو فوٹیج کے مطابق عمارت کو جزوی طور پر منہدم ہوتے دکھایا گیا ہے جبکہ آتش فرو عملہ کو بلند سیڑھیوں پر چڑھ کر عمارت کے مابقی حصہ کے مستحکم ہونے کا جائزہ لیتے ہوئے دکھایا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT