Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / اٹلی میں ہوٹل برفانی تودے گرنے سے دھنس گئی

اٹلی میں ہوٹل برفانی تودے گرنے سے دھنس گئی

25 سے زائد افراد بشمول بچے ہلاک، راحت کاری ناممکن

روم،19جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کے پہاڑی علاقہ میں واقع ہوٹل آج برفانی تودے گرنے کے سبب دھنس گئی جس کے نتیجہ میں 25 سے زائد افراد بشمول بچوں کے ہلاک ہوجانے کا اندیشہ ہے۔ حکام نے بتایا کہ ہوٹل ریگو پیانو میں کسی کے زندہ بچنے کا امکان اب باقی نہیں رہا کیوں کہ شدید ترین برفباری اور اِس دور دراز علاقہ تک عدم رسائی کے سبب راحت کاری ناممکن ہے۔ سہ منزلہ ہوٹل کی یہ عمارت 6 فیٹ بلند برف کی تہہ میں گھری ہوئی تھی۔ اٹلی کی میڈیا سے موصولہ خبر کے مطابق آج وسطی اٹلی میں سلسلہ وار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔  ذرائع کے مطابق اٹلی کے ایک چھوٹی سی ہوٹل میں جو کہ پہاڑوں کے درمیان واقع تھی برف کے تودے گرنے سے کم از کم 30افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT