Tuesday , April 24 2018
Home / دنیا / اٹلی میں 10 ہزار تارکین کھلے اسمان تلے رہتے ہیں

اٹلی میں 10 ہزار تارکین کھلے اسمان تلے رہتے ہیں

نیویارک۔10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی میں کم از کم 10 ہزار بے گھر تارکین وطن ایسے ہیں جو کھلے اسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔عالمی تنظیم ڈاکٹرز وِداآٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ یورپ میں مہاجرین کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہ ممالک میں اٹلی سب سے نمایاں ہے۔ترکی اور یورپی یونین کے مابین طے پانے والے معاہدے کے بعد سے اب تک سمندری راستوں کے ذریعے اٹلی کا رخ کرنے والے پناہ کے متلاشی افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب یورپ میں مہاجرین کی منصفانہ تقسیم کے یورپی یونین کے منصوبے پر عمل درامد نہ ہونے کے باعث اٹلی انے والے تمام مہاجرین اسی ملک میں اپنی سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT