Friday , October 19 2018
Home / دنیا / اٹلی کا عراق میں تعینات فوجیوں کی تعداد میں کمی کا اعلان

اٹلی کا عراق میں تعینات فوجیوں کی تعداد میں کمی کا اعلان

روم،18دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کی حکومت نے اعلان کیا ہیکہ عراق میں اسکے متعین فوجیوں کی تعداد نصف کر دی جائیگی۔ عراقی سرزمین پر اس وقت پندرہ سو اطالوی فوجی موجود ہیں۔ روم کی حکومت اپنے فوجیوں کو عراق سے واپس طلب کر کے انہیں انٹرنیشنل فوجی مشن نائجر میں شامل کرنا چاہتی ہے ۔ موصل ڈیم کی حفاظت پر متعین 500اطالوی فوجیوں کی تعداد بھی نصف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ عراق میں اطالوی فوج کی ذمہ داریوں میں مقامی فوج اور پولیس کی تربیت کرنا شامل ہے ۔ اطالوی پارلیمنٹ نے نائجر میں اپنے فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT