Monday , July 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / اٹلی کو 60 برس میں پہلی مرتبہ ورلڈکپ سے خارج ہونے کا خطرہ

اٹلی کو 60 برس میں پہلی مرتبہ ورلڈکپ سے خارج ہونے کا خطرہ

روم ۔13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فیفا ورلڈکپ 2018کے یورپیئن کوالیفائنگ ایونٹ میں سویڈن نے سابق عالمی چیمپئن اٹلی کو پلے آف کے پہلے مرحلے میں 1-0 گول سے شکست دیکر نہ صرف شائقین کو حیران کردیا بلکہ اٹلی کی پریشانیوں میں شدید اضافہ کردیا ہے۔ اٹلی کو اب ورلڈکپ میں جگہ بنانے کیلئے پلے آف کے دوسرے میچ میں لازماً کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔ اطالوی ٹیم اگر دوسرے لگ میں کامیابی حاصل نہ کرسکی تو60 سال کے بعد پہلی مرتبہ اٹلی کی ٹیم عالمی کپ میں شامل نہیں ہوگی۔ یورپیئن لیگ کوالیفائنگ گروپ بی میں دوم مقام حاصل کرکے پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے والی اطالوی ٹیم کا گروپ اے کی دوم ٹیم سویڈن سے مقابلہ ہوا۔ سویڈن نے جانسن کے واحد گول کی بدولت چار مرتبہ کی سابق عالمی چیمپئن اٹلی کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔ سنسنی خیز مقابلہ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ جانسن نے 61 ویں منٹ پر فیصلہ کن گول بناکر سویڈن کو فتح دلادی اب اس پلے آف رائونڈ کا دوسرا میچ دونوں ٹیموں کے درمیان کلکھیلا جائے گا۔ اٹلی کو عالمی کپ میں جگہ بنانے کیلئے بڑے فرق سے کامیابی کی ضرورت ہے جبکہ سویڈن اٹلی کے خلاف میچ برابر کرکے روس کا ٹکٹ حاصل کرسکتا ہے۔دوسری جانب سویڈن کے خلاف اپ سیٹ شکست کھانے والی اطالوی ٹیم کے کوچ کمپورو نیچورا نے کہا ہے کہ اٹلی کو اب اپنے کرو یامرو مقابلے میں ہر حالت میں بڑے فرق سے سویڈن کے خلاف کامیابی حاصل کرنی ہوگیاگر ہمار ی ٹیم نے اپنی مکمل صلاحیتوں کو استعمال نہیں کیا تو اٹلی کی شائقین کے غم و غصہ کو ہمیں جھیلنا پڑے گا۔ اس سے قبل پلے آف آ ون میں کروشیا نے یونان کو4-1 گول سے سوئٹزرلینڈ نے نارتھرن آئرلینڈ کو 1-0 گول سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT