Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / اٹلی کے سابق رکن پارلیمنٹ کی دختر کا قبول اسلام

اٹلی کے سابق رکن پارلیمنٹ کی دختر کا قبول اسلام

قاہرہ ۔ /19 جون (سیاست ڈاٹ کام)  اٹلی کے سابق رکن پارلیمنٹ کی دختر نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مذہب اسلام قبول کرلیا ہے ۔ انہوں نے اپنا نام مینوولا فرینکو باربیٹو سے تبدیل کرکے عائشہ رکھ لیا ہے ۔ انہوں نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے راہ حق کیلئے منتخب فرما لیا ۔ وہ باحجاب زندگی گزارنے کو ترجیح دیں گی اور اس پر ہمیشہ کاربند رہیں گی ۔ باربیٹو کے قبولیت اسلام پر سارے اٹلی میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے لیکن انہوں نے ان تمام حالات کی پرواہ کئے بغیر کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے صحیح راہ دکھائی اور اس پر مجھے فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک آفاقی قانون ہے اور اس پر خود مجھے کیا اعتراض ہوسکتا ہے ۔ عائشہ نے یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران مذہب اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ان کے والد فرینکو باربیٹو ویلیوس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں ۔ گریجویشن کی تکمیل کے وقت وہ اپنے شوہر اور دو بچوں کے ہمراہ ہندوستان منتقل ہوئی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT