Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / اٹل بہاری واجپائی کو بھارت رتن کیلئے انتخاب پر بی جے پی کا جشن

اٹل بہاری واجپائی کو بھارت رتن کیلئے انتخاب پر بی جے پی کا جشن

حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : بھارتیہ جنتا پارٹی ریاستی یونٹ نے آج سابق وزیر اعظم و بی جے پی قائد مسٹر اٹل بہاری واجپائی کو ہندوستان کا اعلیٰ ترین ایوارڈ بھارت رتن کے لیے انتخاب پر جشن منایا ۔ پارٹی دفتر میں سینکڑوں پارٹی کارکنوں نے ایکدوسرے کو مبارکباد دی اور واجپائی کو ایوارڈ کی خوشی میں پٹاخے چھوڑے اور کارکنوں میں مٹھائیوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ کارکنوں نے بتایا کہ چونکہ 25 دسمبر کو واجپائی کا یوم پیدائش بھی ہے اس موقع پر ان کے لیے ایک کرشمہ ثابت ہوا ہے ۔ ریاستی صدر تلنگانہ بی جے پی مسٹر جی کشن ریڈی نے کہا کہ واجپائی کا ایوارڈ کے لیے انتخاب گویا ان کے اعتراف خدمات کے مماثل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالویہ کو بعدا ز مرگ ایوارڈ ان کی 153 ویں سالگرہ پر انتخاب ہوا ہے ۔ مسٹر جی کشن ریڈی نے اٹل بہاری واجپائی کے علاوہ مالویہ کے افراد خاندان کو ایوارڈس کے لیے انتخاب پر مبارکباد پیش کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT