Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / اٹل بہاری واجپائی کی صحت کی تحقیقات کا مطالبہ مسترد

اٹل بہاری واجپائی کی صحت کی تحقیقات کا مطالبہ مسترد

بلیا۔ 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) لالو پرساد کی کسی بھی بات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے۔ مرکزی وزیر رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ لالو پرساد یادو نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی صحت سے متعلق تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کی بات غیرسنجیدہ ہے۔ اسے خاص اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر زراعت نے کہا کہ لالو پرساد یادو بہار کی نتیش کمار حکومت زیرقیادت اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں اور وہ ہر مسئلہ پر این ڈی اے کی مخالفت کرتے ہیں۔ اُن (لالو) کی باتوں پر کوئی سنجیدہ نوٹ نہیں لیتا۔ چیف منسٹر بہار نتیش کمار بھی انہیں سنجیدہ شخص تصور نہیں کرتے۔ کل رائے بریلی میں لالو پرساد نے جو الزامات عائد کئے ہیں کہ واجپائی کی حالت دن بہ دن گرتی جارہی ہے اور انہیں سیاست سے کنارہ پر لادیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نتیش کمار نے اب بی جے پی کی قربت میں انہیں لینا شروع کیا ہے تو رادھا موہن سنگھ جو بہار سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے مستقبل کے لائحہ عمل کا اندازہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی ہرگز فرقہ پرستانہ خطوط پر مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنا نہیں چاہتی جبکہ یوپی میں بی جے پی کو ناکام بنانے کیلئے کانگریس اور ایس پی کا اتحاد ہوا ہے جو ایک غیرفطری اتحاد ہے۔

TOPPOPULARRECENT