Tuesday , December 11 2018

اٹل پنشن یوجنا میں حکومت کی جانب سے ترمیم

شوہر کی قبل از وقت موت کے بعد بیوی کو وظیفہ ملتا رہے گا
نئی دہلی ۔ 22 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج اٹل پنشن یوجنا میں ترمیم کی ہے اور شوہر یا پنشن حاصل کرنے والے شخص کی قبل از وقت موت واقع ہوجائے تو ماباقی مدت کے دوران بیوی کو وظیفہ کی رقم حاصل ہوتے رہے گی ۔ وزارت فینانس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اٹل پنشن یوجنا کے تحت وظیفہ حاصل کرنے والے شوہر کی موت ہوجاتی ہے تو ایسی صورت میں ماباقی مدت وظیفہ کی رقم بیوی کو جاری کی جائے گی ۔ اصل وظیفہ یاب کو 60 سال کی عمر پورا کرلینی ہوگی ۔ موجودہ طورپر 60 سال سے قبل موت ہوتی ہے تو وظیفہ کی ماباقی رقم میں سے علی الحساب رقم کو بیوہ کے حوالے کیا جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا ۔ شوہر کے انتقال کے بعد ماباقی مدت تک بھی بیوی کو وظیفہ ملتا رہے گا ۔ متوفی کی بیوہ اس وظیفہ کو حاصل کرنے کی حقدار ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT