Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / اٹوڈرائیورس کو چاقو مارنے والے اور مسجد پر پتھراؤ کرنے والا ایچ جے وی کارکن گرفتار

اٹوڈرائیورس کو چاقو مارنے والے اور مسجد پر پتھراؤ کرنے والا ایچ جے وی کارکن گرفتار

اوڈو پی: ہندو جاگرن ویدیکا کے کارکن کوایک مسلم اٹوڈرائیور کو چاقو مار کر ہلاک کرنے اور مسجد پر پتھراؤ کرنے کے جرم میں گرفتارکرلیاگیاہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزم کی شناخت انکت پجاری کی حیثیت سے کی گئی جو ایچ جے وی کا رکن بھی ہے جس پرفرقہ وارانہ تشدت میں ملوث کے ہونے کا بھی الزام ہے۔

ڈیجی ورلڈ میں شائع رپورٹ کے مطابق پر منگلور کے کووملپا کے ساکن 28سالہ انکت پر ہفتہ او راتوار کی نصف شب کے دورمیان اڈی اوڈوپی کی مسجد نور السلام پر پتھراؤکیاتھا۔

مسجد کو متاثر کرنے سے قبل ملزم نے اٹورکشا ڈرائیور حنیف اور اس کے رشتہ دار شبیر کو اٹھاکر جھگڑا بھی کیاتھا۔حنیف جس کی عمر 54سال کی تھی ڈوڈاناگوڈی کا ساکن تھا جو اپنے مکان واپس جارہا تھاجس وقت پجاری نے مبینہ طو رپر چاقو سے اس پر وار کیاجس کی وجہہ سے وہ برسرموقع ہی ہلاک ہوگیا۔

جب55سالہ شبیر نے اس اچانک حملے سے اپنے دوست کوبچانے کی کوشش کررہا تھاتب حملہ آور نے اس پربھی وار کئے اور موقع واردات سے فرار ہونے میں وہ کامیاب بھی رہا ۔

جبکہ حنیف کی موقع پر موت واقع ہوگئی اور شبیر اس حملے میں شدید زخمی حالت میں دواخانہ منتقل کیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اپنے سسرالی رشتہ داروں کے پاس ملاقات کے لئے آیا تھا اور وہ جرم کو انجام دیتے وقت نشے کی حالت میں تھا۔

TOPPOPULARRECENT