Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / اپارٹمنٹ میں آتشزنی ، 6 ہلاک ، والد گرفتار

اپارٹمنٹ میں آتشزنی ، 6 ہلاک ، والد گرفتار

ٹوکیو ۔ 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان میں ایک اپارٹمنٹ میں لگی آگ میں چھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جس کے بارے میں یہ کہا جارہا ہیکہ یہ کسی شخص نے قصداً لگائی تھی جس میں اس کی بیوی اور بچے جل کر ہلاک ہوگئے۔ 32 سالہ شخص نے بعدازاں پولیس اسٹیشن پہنچ کر خودسپردگی اختیار کرلی اور اسے پولیس نے قتل کے شبہ میں گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق اپارٹمنٹ کے ایک کمرے میں ایک خاتون اور چار لڑکے مردہ پائے گئے جو تین منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر واقع ہے۔ علاوہ ازیں ایک لڑکی کو بھی چاقوؤں کے شدید زخموں کے ساتھ ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ دریں اثناء ہٹاچی پولیس ترجمان مساتاکا سوزوکی نے بتایا کہ تمام چھ مہلوکین مذکورہ شخص کے رشتہ دار (بیوی، بیٹے اور بیٹی) تھے۔ لڑکی گیارہ سال کی تھی جبکہ لڑکوں کی عمریں 3 تا 6 سال کے درمیان تھی۔ اس واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT