Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / اپارٹمنٹ میں مہیب آتشزدگی‘فرنیچر و الکٹرانک اشیاء خاکستر

اپارٹمنٹ میں مہیب آتشزدگی‘فرنیچر و الکٹرانک اشیاء خاکستر

حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) ہمایوں نگر میں ایک اپارٹمنٹ میں مہیبآتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں لاکھوں روپئے کا فرنیچر اور دیگر الیکٹرانک اشیاء جل کرخاکستر ہوگئے لیکن قرآن مجید کانسخہ ‘ جائے نماز اور آیتہ الکرسی کاطغرہ بالکل محفوظ رہا۔ بتایا جاتا ہے کہ عثمان پلازہ کیپہلی منزل فلیٹ نمبر 106 میں واقع انجنیئرس اکسپورٹ دفتر میں آج صبح 11:30بجے آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں اپارٹمنٹ میں مقیم افراد میں سنسنیپھیل گئی۔شہر کے مختلف فائر اسٹیشنس سے وابستہ چار فائر انجنوں کو یہاں طلب کرلیا گیا ۔ تقریباً تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ آتشزدگی کے واقعہ کے نتیجہ میں عثمان پلازہ اپارٹمنٹ کی برقی فوری منقطع کردی گئی تھی۔اس دوران چیف منسٹر بندوبست میں موجود ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس کانسٹیبل بھیم راؤ نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپارٹمنٹ میں داخل ہوکر وہاں پھنسے ہوئے افراد کوبحفاظت باہر نکالا ۔ اسی طرح محکمہ فائر سے وابستہ فائر مین سرینواس نے بھی جائے حادثہپرگیاس سیلنڈر کو محفوظ طریقہ سے باہر نکالا ۔ اس حادثہ میں اکسپورٹ دفتر میں موجود فرنیچر ، کمپیوٹرس اور دیگر الیکٹرانک اشیاء جل کر خاکستر ہوگئے ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ چیف منسٹر قافلے کے گذرنے کے سبب ٹریفک جام رہا اور فائر انجن کو بھی جائے حادثہ پر پہونچنے میں تاخیر ہوئی ۔ ہمایوں نگر پولیس نے اکسپورٹ انجنیئرکے پارٹنرس محمد نعیم الدین اور ناظم الدین کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور پولیس کو شبہ ہے کہ دفتر کی فال سیلنگ میں شارٹ سرکٹ کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔

TOPPOPULARRECENT