Wednesday , September 26 2018
Home / Top Stories / اپارٹمنٹ کے سیلر میں بارش کا پانی داخل ،کار میں محو خواب ڈرائیور فوت

اپارٹمنٹ کے سیلر میں بارش کا پانی داخل ،کار میں محو خواب ڈرائیور فوت

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : شہر میں کل رات ہوئی تیز بارش کے دوران اپارٹمنٹ کے سیلر میں بارش کا پانی داخل ہونے سے کار میں محو خواب ڈرائیور غرقاب ہوگیا ۔ جمعہ کی رات دیر گئے کوکٹ پلی جیانگر میں واقع شری میوری ریزیڈنسی کے پارکنگ لاٹ میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ۔ اپنے مالک کی کار میں سونے والا 25 سالہ ڈرائیور غرقابی کا شکار بھوسلے گوپی ناتھ نے اپنے مالک نوین کمار سے کہا کہ وہ کار کی چابی اسے دیدیں ۔ کیوں کہ وہ کار میں ہی سوجانا چاہتا ہے ۔ شدید بارش کی وجہ سے وہ گھر جانے سے قاصر تھا ۔ تاہم سیلر میں بارش کا پانی داخل ہوا اور کار غرقاب ہوگئی ۔ گوپی ناتھ جو کار میں محو خواب تھا ہفتہ کی صبح کار میں مردہ پایا گیا ۔ پولیس کے مطابق پرگتی نگر سے آنے والا بارش کا پانی یلماں تالاب میں بہہ جاتا ہے لیکن گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے حال ہی میں یہاں تعمیری کام شروع کیا تھا جس سے مبینہ طور پر تعمیری میٹریل ڈالدیا گیا تو بارش کا پانی اپارٹمنٹ کے سیلر میں داخل ہوگیا ۔ فائر سرویس ڈپارٹمنٹ کے عملہ نے الکٹرک موٹر پمپس کے ذریعہ پانی خالی کر کے کار سے ڈرائیور کی نعش باہر نکالی ۔ کوکٹ پلی پولیس نے دفعہ 174 کے تحت کیس درج کر کے اس مشتبہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT