Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / اپریشن تھیٹر میں ڈاکٹروں کے درمیان بحث اورتکرار۔ ویڈیو

اپریشن تھیٹر میں ڈاکٹروں کے درمیان بحث اورتکرار۔ ویڈیو

راجستھان کے جودہ پور میں واقعہ امید اسپتال میں ایک حاملہ عورت کے اپریشن کے دوران ڈاکٹر کے درمیان میں ہونے والی بحث کا یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہا ہے‘ جس کو دیکھنے کے بعد معزز او رمقدس سمجھے جانے والے شعبہ طب سے لوگوں کا یقین ختم ہوجائے گا۔

شعبہ طب سے وابستہ ڈاکٹرس پریکٹس کی شروعات سے قبل اس بات کی قسم کھاتے ہیں کہ وہ بلاتفریق مذہب ‘ ذات پات‘ انسانیت کی خدمت کو ترجیح دیتے ہوئے انسانی زندگی کو تحفظ فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے مگر اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد یہ تمام باتیں ایک کہانی معلوم ہوتی ہیں۔

شعبہ طب کو شرمسار کردینے والے اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ مسیحا سمجھے جانے والے ڈاکٹرس بھی اپنی ذمہ داریوں کو فراموش کرتے ہوئے جلاد ‘ قاتل اور سماج کو نقصان پہنچانے والے عناصر بن سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT