Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اپریل10 کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع

اپریل10 کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع

محبوب نگر۔8اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد غلام غوث صدر لبیک حج سوسائٹی محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب سوسائٹی کے زیراہتمام عازمین حج کا پہلا تربیتی اجتماع 10اپریل 2016ء بروز اتوار بمقام رائل فنکشن ہال روبرو گورنمنٹ گرلز کالج محبوب نگر منعقد کیا جارہا ہے ۔ اجتماع کا وقت صبح 10 تا شام 4:30 بجے ہوگا ۔ اجتماع سے مولانا حافظ سید رؤف علی قادری ملتانی صدر مدرس دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹ اورمولانا حافظ خواجہ فیض الدین نقشبندی عالم فاضل جامعہ نظامیہ مخاطب فرمائیں گے ۔ عملی تربیت کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے ۔ عازمین سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ اجتماع میں شرکت کر کے استفادہ کریں۔ (خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ) ۔

TOPPOPULARRECENT