Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / اپل میں سارقوں کی دہشت ، بیک وقت تین مکانات میں سرقہ

اپل میں سارقوں کی دہشت ، بیک وقت تین مکانات میں سرقہ

حیدرآباد /6 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ اپل میں سارقوں نے پھر ایک مرتبہ دہشت مچادی اور ایک ساتھ تین دوکانات کے قفل شکنی کے ذریعہ سرقہ کرلیا۔ اپل کے علاقہ میں پیش آئی اس واردات سے پولیس چوکسی قلعی کھل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل رات سارقوں نے تین دوکانات میں داخل ہوکر قیمتی اشیاء کے علاوہ نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ آج صبح جب مقامی عوام نے دوکانات کے قفل کو دیکھا تو فوری اس کی اطلاع پولیس کو دی جہاں پولیس نے مقام واردات پہونچکر جائزہ لیا اور اس جانب راستوں پر موجودہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد حاصل کی جارہی ہے ۔ پولیس نے متاثرین کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT