اپل میں فیکٹری میں آتشزدگی

حیدرآباد /16 فروری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ اپل میں پیش آئے مہیب آتشزدگی کے واقعہ میں ایک فیاکٹری جلکر خاکستر ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آتشزدگی واقعہ ایک فارما کمپنی میں پیش آیا ۔ اچانک بھڑک اٹھی آگ اور خوفناک شعلوں پر قابو پانے میں آتش فرو عملہ کو کافی مشقت کا سامنا کرنا پڑا اور تقریباً 3 تا 4 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ اس فارما کمپنی کے قریب ایک گیس سلینڈر کا گودام ہونے کے سبب پولیس اور آتش فرو عملہ بھی خوف زدہ ہوگیا تھا ۔ تاہم پولیس نے احتیاطی طور پر آس پاس کے علاقوں کو فوری خالی کروادیا ۔ پولیس آگ کی وجوہات کا پتہ چلانے میں مصروف ہے ۔

TOPPOPULARRECENT