Monday , July 23 2018
Home / جرائم و حادثات / اپل میں مزدور کی مشتبہ موت سے سنسنی

اپل میں مزدور کی مشتبہ موت سے سنسنی

حیدرآباد /14 مارچ ( سیاست نیوز ) اپل کی کمپنی میں ایک مزدور کی مشتبہ موت سے سنسنی پیدا ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ شخص وینکٹ جو رام نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ ایک کمپنی میں کام کرتا تھا ۔ جہاں اس کی مشتبہ موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ وینکٹ جب کمپنی پہونچا تو وہ سخت نشہ کی حالت میں تھا اور خاموش تھا ۔ کام کے دوران یہ شخص اچانک گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

طالب علم کی پھانسی لیکر خودکشی
حیدرآباد /14 مارچ ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک طالب علم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ گورو پٹیل جو ایل بی نگر علاقہ کے ساکن شخص جگدیش پٹیل کا بیٹا تھا ۔ انٹر سال دوم کا یہ طالب علم بتایا گیا ہے ۔ پولیس ایل بی نگر کے مطابق گورو پٹیل جونئیر کالج میں زیر تعلیم تھا ۔ کل اس نے باتھ روم میں انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ امتحانات میں ناکامی کے خوف سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا اور اس نے شائد امتحانات کی تیاری بھی نہیں کی تھی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT