Wednesday , April 25 2018
Home / سیاسیات / اپنا گھر بچانے میں ناکام یوگی کیا کرناٹک انتخابی مہم میں شرکت کرینگے؟

اپنا گھر بچانے میں ناکام یوگی کیا کرناٹک انتخابی مہم میں شرکت کرینگے؟

نئی دہلی(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اور بہار کی 5 سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آ چکے ہیں۔ کرناٹک میں حکمراں پارٹی کانگریس اور اہم اپوزیشن پارٹی بی جے پی کو بھی اترپردیش ضمنی انتخابات کے نتائج کا بے صبری سے انتظار تھا۔ سی ایم سدارمیا کی اس دلچسپی کی وجہ تھے یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جو کرناٹک میں بی جے پی کے لئے انتخابی مہم کا اسٹار چہرہ ہیں۔یو پی کی گورکھپور نشست یوگی آدتیہ ناتھ کی کرم بھومی رہی ہے۔ یہاں جیت حاصل کرنا بی جے پی کے ساتھ ساتھ یوگی کے وقار کا بھی سوال تھا۔ تاہم، بی ایس پی حمایت یافتہ ایس پی امیدوار پروین نشاد نے یہاں جیت حاصل کر لی۔ ایسے میں جب گورکھپور اور پھول پور سیٹ پر بی جے پی کی ہار ہوئی، تو کرناٹک کے وزیراعلی سدارمیا بڑی مسکراہٹ کے ساتھ بی ایس پی اور ایس پی کو فتح کی مبارکباد دینا نہیں بھولے۔یوپی ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سدارمیا نے ٹویٹ کیا اور دونوں سیٹوں پر جیت درج کرنے والے بی ایس پی حمایت یافتہ ایس پی امیدواروں کو مبارکباد دی۔ سدارمیا نے یوگی کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے یوگی کو دوسری ریاستوں سے پہلے اپنی ریاست یوپی پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل بھی کر ڈالی۔کرناٹک وزیراعلی نے ٹویٹ کیا، “یوپی کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کے لئے لوک سبھا سیٹ ہارنا بی جے پی کے لئے توہین آمیز ہے۔ اس تاریخی جیت کے لئے سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کو مبارکباد۔ غیر بی جے پی پارٹیوں کا اتحاد ہی بی جے پی کی شکست میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ” سدارمیا نے لکھا، “شاید اب یوگی آدتیہ ناتھ کرناٹک میں ترقی کو لے کر لیکچر دینے میں وقت ضائع نہیں کریں گے۔بتا دیں کہ کرناٹک میں بی جے پی کے لئے انتخابی مہم چلانے کے دوران یوگی نے کانگریس پر ترقی اور قانون و انتظام کی صورت حال کو لے کر حملہ کیا تھا۔ لیکن، گزشتہ چند مہینوں میں یوگی کو ریاست میں مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔

TOPPOPULARRECENT