Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اپنا گھر بھرنے کیلئے پراجکٹوں کی ڈیزائننگ

اپنا گھر بھرنے کیلئے پراجکٹوں کی ڈیزائننگ

کریم نگر 11 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کے سی آر کے خاندانی افراد کی جیب بھرنے اور دولت میں اضافہ کی غرض سے زیرتکمیل پراجکٹوں کے نقشوں میں تبدیلی لائی جارہی ہے اور بھولے بھالے عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ہی یہ ڈرامہ کیا جارہا ہے۔ تلگودیشم پارٹی کے ضلعی صدر وجئے رمنا راؤ نے عمارات و شوارع گیسٹ ہاؤز میں منعقدہ میڈیا کانفرنس میں ٹی آر ایس حکومت کے طریقہ کار پر سخت تنقید کی۔ انھوں نے مزید کہاکہ کے سی آر جھوٹ کا سہارا لے کر سابقہ حکومتوں کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں حالانکہ اس سے قبل برسر اقتدار حکومت نے مہاراشٹرا حکومت سے بات چیت اور معاہدے ہوچکے ہیں۔ کے سی آر کسان برادری کو گمراہ کرنے کے لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔ دراصل وہ اپنے افراد خاندان کی جیب بھرنے کے لئے ترقیاتی پراجکٹس میں تبدیلی لاکر اپنا اُلّو سیدھا کرنا چاہتے ہیں۔ ٹی آر ایس پارٹی کے کارکن ترقیاتی کاموں کے آغاز سے قبل ہی جلسہ جلوس اور جشن مناکر صرف شہرت کمانا چاہتے ہیں۔ 152 میٹر بلندی کے پراجکٹ کو 148 میٹر کا پراجکٹ بناکر مہاراشٹرا حکومت سے ساز باز کرکے اسے اپنا کارنامہ بتارہے ہیں اور پراجکٹ کی ری ڈیزائننگ کا بہانہ کرکے 80 ہزار کروڑ روپئے کا بجٹ لاکر اپنے ذاتی خزانہ میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ اگر گوداوری کو ہی اہمیت دی جاتی تو تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنایا جاسکتا تھا۔ برسر اقتدار حکومت 20 ماہ گزرنے کے باوجود کسی پراجکٹ کی تعمیر میں کوئی پیشرفت نہیں کی۔ اس موقع پر کلیا ڈپو آگیا، دامرا، ستیم ، سی راجو، آر سرینواس، ستو ملیشم، دولم رادھیکا رانی، ایس کے سلیم اور وجئے کمار کے علاوہ تلگودیشم پارٹی کے قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT