Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / اپنی امیج تباہ نہ کریں ، سوچی کو مودی کا مشورہ

اپنی امیج تباہ نہ کریں ، سوچی کو مودی کا مشورہ

ڈھاکہ۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اُمور خارجہ سشما سورا ج نے آج کہا کہ وزیراعظم ہند نریندر مودی نے میانمار لیڈر آنگ سانگ سوچی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روہنگیا مسئلہ پر اپنے موقف کے ذریعہ امیج خراب نہ کریں۔ راکھین اسٹیٹ میں میانمار فوج کی کارروائی پر عالمی سطح پر برہمی ہے۔ سشما سوراج نے آج وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ سے ملاقات کے دوران مودی کے مشورہ کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مودی نے سوچی سے کہا کہ آپ کی بین الاقوامی امیج کافی اچھی ہے، اسے تباہ نہ ہونے دیں۔ بنگلہ دیشی وزیراعظم کے پریس سیکریٹری احسان الکریم نے سشما کے حوالے سے یہ بات بتائی ،تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ مودی نے یہ تبصرہ کس وقت کیا تھا۔ بنگلہ دیشی میڈیا میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ پہلے دورۂ میانمار کے موقع پر مودی نے سوچی سے ملاقات کے دوران یہ بات کہی۔

روہنگیا مسلمانوں کے خلاف
بدھ بھکشوؤں کا احتجاجی مظاہرہ
ینگون۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سخت گیر بدھ بھکشوؤں نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف آج احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں واپس نہ لانے کا مطالبہ کیا۔ تشدد سے متاثرہ راکھین اسٹیٹ کے دارالحکومت ستوے میں بدھ بھکشوؤں نے یہ احتجاج کیا۔ آنگ سانگ سوچی نے کہا تھا کہ تحقیقات کے بعد نقل مقام کرنے والوں کی واپسی یقینی بنائی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT