Tuesday , August 21 2018
Home / ہندوستان / اپنے والد کے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا : تصدق مفتی

اپنے والد کے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا : تصدق مفتی

جموں، 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت والی پی ڈی بی ، بی جے پی مخلوط حکومت کی کابینہ میں جمعرات کو شامل کئے گئے تصدق حسین مفتی نے کہا کہ وہ اپنے مرحوم والد مفتی محمد سعید کے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال معمول پر آرہی ہے ۔ مسٹر تصدق نے یہاں راج بھون کے احاطے میں منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری کیبعد نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ‘ میں اپنے والد کے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا’۔انہوں نے کہا ‘وقت ہی فیصلے کرے گا کہ میری شراکت کس طرح سے ریاست میں امن وامان کی بحالی میں معاون ثابت ہوگی’۔ تصدق حسین نے کہا کہ وہ پہلے کام اور پھر بات کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT