Monday , July 16 2018
Home / Top Stories / اپنے وقت کے سب سے بڑی فرقہ پرست لیڈر توگاڑیہ کو انکاونٹر کاڈر۔ویڈیو

اپنے وقت کے سب سے بڑی فرقہ پرست لیڈر توگاڑیہ کو انکاونٹر کاڈر۔ویڈیو

ایک وقت میں وی ایچ پی کے شعلہ بیان مقرر کھلائے جانے والے ملک کے سب سے بڑیے فرقہ پرست ہندوتوا لیڈر پروین توگاڑیہ آج کے انکاونٹر کے خوف میں ہیں۔

حالیہ دنوں میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ توگاڑیہ نے یہ بات کہی ہے کہ انہیں کوئی مارنے کی سازش کررہا ہے مگر انہو ں نے کسی کا نام نہیں لیا ۔ توگاڑیہ نے کہاکہ انہیں درکنار کیاجارہا ہے اور پرانے مقدمات کھود کھود کر نکالے جارہے ہیں تاکہ توگاڑیہ کو ہراساں وپریشان کیاجاسکے۔

تعجب تو اس وقت ہوا جب اپنی فرقہ پرست زبان سے اقلیتوں کو کھلے عام چیالنج کرنے والے توگاڑیہ میڈیا کے سامنے روپڑے۔

توگاڑیہ کے آنسو حقیقت ہیں یا کسی ڈرامہ کا حصہ یہ تو نہیں کہاجاسکتا ہے مگر اتنی بات ضرور ہے کہ ایک وقت میں اپنی تقریر کے ذریعہ لاکھوں ہندوؤں کو جمع کرنے اور انہیں اکساکر مسلمانوں کے خلاف کھڑا کرنے میں ماہر وشواہند وپریشد کے لیڈر پروین توگاڑیہ ان دنوں بے بسی کی زندگی گذار رہے ہیں۔

دیکھیں توگاڑیہ پر مشتمل مکمل ویڈیو

TOPPOPULARRECENT