Thursday , December 13 2018

اپوزیشن، امیت شاہ کی تصویر سے بھی خوفزدہ : مودی

گاندھی نگر ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی جنہیں متفقہ طور پر ملک کا آئندہ وزیراعظم منتخب کیا گیا ہے، انہوں نے گجرات کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ پیش کردیا اور کہا کہ 12 سال کے طویل عرصہ کے بعد یہاں سے جارہا ہوں لیکن میری کوئی فائل زیرالتواء یا نامکمل نہیں ہے۔ میں نے اپنے تمام فرائض کی بخوبی انجام دہی کی ہے۔ بی جے پی ایم ای

گاندھی نگر ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی جنہیں متفقہ طور پر ملک کا آئندہ وزیراعظم منتخب کیا گیا ہے، انہوں نے گجرات کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ پیش کردیا اور کہا کہ 12 سال کے طویل عرصہ کے بعد یہاں سے جارہا ہوں لیکن میری کوئی فائل زیرالتواء یا نامکمل نہیں ہے۔ میں نے اپنے تمام فرائض کی بخوبی انجام دہی کی ہے۔ بی جے پی ایم ایل ایز کے الوداعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تکنیکی طور پر اب وہ گجرات کے ’’سابق‘‘ وزیراعلیٰ ہوچکے ہیں لیکن میں نے اپنا کوئی کام ادھورا نہیں چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حالانکہ انتخابی مہمات میں بیحد مصروف رہے لیکن جیسے ہی انہیں فرصت ملتی تھی وہ رات کے اوقات میں بھی اپنے آفیسرس اور ماتحتوں کو فون کرکے نامکمل کاموں کی تکمیل کروالیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ محنت اور لگن کا ہمیشہ اچھا پھل ملتا ہے اور گجرات میں کئی اہل اور قابل لیڈر موجود ہیں۔ عوامی زندگی میں بلندیوں پر پہنچنے کا کوئی شارٹ کٹ راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے خود اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی پارٹی کے ایک معمولی ورکر تھے۔ اسی طرح اگر کوئی ورکر محنت اور لگن سے کام کرتا ہے تو اس کے ثمرات ضرور ملتے ہیں۔ اب یہ حال ہیکہ اپوزیشن اگر امیت شاہ کی تصویر بھی دیکھ لے تو خوفزدہ ہوجاتی ہے۔

انہوں نے امیت شاہ کی تعریف کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں پارٹی کی کامیابی کے پس پشت امیت شاہ کا اہم رول تھا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد ملک کی 14 ریاستیں اور مرکز کے زیرانتظام 6 ریاستیں کانگریس سے مکت (آزاد) ہوگئیں۔ کانگریس میں موجود ان کے کچھ ’’خیرخواہوں‘‘ نے سی بی آئی کو یہاں روانہ کیا جس نے چائے فروخت کرنے والوں کی توہین کی جس سے ’’چائے انقلاب‘‘ رونما ہوا کیونکہ تمام چائے فروخت کرنے والے کانگریس مخالف ہوگئے۔ اسے کہتے ہیں سوابھیمان (خود داری) کی طاقت۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی میں آئندہ 20 برسوں کیلئے قائدین کو تیار کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT