Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / اپوزیشن آئندہ انتخابات کے تعلق سے فکرمند ‘ جگدیش ریڈی

اپوزیشن آئندہ انتخابات کے تعلق سے فکرمند ‘ جگدیش ریڈی

حیدرآباد 24 اکٹوبر ( آئی این این ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ کے سی آر حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ کرنے والی حکومت ہے ریاستی وزیر جگدیش ریڈی نے آج کہا کہ ریاستی حکومت ترقیاتی محاذ پر سنجیدہ کوششوں کے ذریعہ تیزی کے ساتھ پیشرفت کر رہی ہے ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی وزیر جگدیش ریڈی نے کہا کہ ریاست میں حکومت نے بڑے پیمانے پر عوام کی فلاح و بہبود کی اسکیمات کا آغاز کیا ہے اور ریاست کے عوام ان فلاح و بہبود کی اسکیمات کا فائدہ حاصل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں نے اپوزیشن کو آئندہ انتخابات میں اپنے امکانات کے تعلق سے متفکر کردیا ہے اور ایسے میں وہ ہر ترقیاتی کام میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں جو ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کئے جا رہے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ٹی آر ایس کی حکومت نے مشن کاکتیہ اور مشن بھاگیرتا جیسے پروگرام شروع کئے ہیں ۔ ان پروگراموں کو دوسری ریاستوں میں بھی شروع کیا جا رہا ہے اور ان ریاستیں میں ان اسکیمات کا تفصیلات کیلئے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ ان پروگراموں کی مقبولیت سے بھی اپوزیشن جماعتیں خوفزدہ ہیں اور اسی لئے وہ حکومت کے ترقیاتی کاموں میں ممکنہ حد تک رکاوٹیں پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT