Wednesday , February 21 2018
Home / سیاسیات / اپوزیشن ارکان کا لوک سبھا سے واک آؤٹ

اپوزیشن ارکان کا لوک سبھا سے واک آؤٹ

وزیراعظم نے اہم سوالات کا جواب نہیں دیا، کانگریس اور ٹی ایم سی کا الزام
نئی دہلی ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس، ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) بائیں بازو کی جماعتوں کے ارکان نے آج یہ کہتے ہوئے لوک سبھا سے واک آؤٹ کردیا کہ رفالے معاملت سے آندھراپردیش تنظیم جدید قانون تک مختلف ہوٹل پر اٹھائے گئے سوالات کا وزیراعظم کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ صدارتی خطبہ پر ایوان میں تحریک تشکر پر بحث کے جواب میں مودی کے 90 منٹ طویل خطاب کے اختتام کے فوری بعد ان جماعتوں کے ارکان نے واک آوٹ کردیا۔ اپوزیشن ارکان اس مسئلہ پر احتجاج کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں جمع ہوگئے تھے۔ ترنمول کانگریس کے رکن کلیان بنرجی نے کہا کہ ’’وزیراعظم نے ہماری طرف سے اٹھائے گئے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔ چنانچہ ہم واک آؤٹ کررہے ہیں‘‘۔ کانگریس کے رکن سنجیو ستو نے کہا کہ ’’ہم اس لئے واک آؤٹ کررہے ہیں کہ وزیراعظم نے ہمارے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا‘‘۔ قبل ازیں کانگریس اور بائیں بازو جماعتوں کے ارکان جو ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے، نعرہ بازی کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں جمع ہوگئے۔ کانگریس کے صدر راہول گاندھی اور سونیا گاندھی اس موقع پر ایوان میں اپنی نشستوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT