Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اپوزیشن ‘ الزام تراشی کی راہ پر : بی سمن کا الزام

اپوزیشن ‘ الزام تراشی کی راہ پر : بی سمن کا الزام

حیدرآباد۔/21جنوری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس ایم پی سمن نے اپوزیشن پر الزام عائد کیا کہ وہ الزام تراشی کے ذریعہ گریٹر انتخابات میں ٹی آر ایس کی سبقت کو روکنا چاہتی ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی سمن نے کہا کہ گریٹر انتخابات میں ٹی آر ایس امیدواروں کی کامیابی کو کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی 23تا28جنوری شہر میں روڈ شو کا اہتمام کریگی اور تمام بلدی حلقوں کا احاطہ کرکے انتخابی مہم چلائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس امیدواروں کو انتخابی مہم میں عوام کی تائید حاصل ہورہی ہے۔ سمن کے مطابق گریٹر انتخابات کیلئے جلد انتخابی منشور جاری کیا جائیگا جس میں حیدرآباد کی ترقی سے متعلق جامع منصوبہ پیش ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے شہر کی ترقی کیلئے مختلف اسکیمات کو منظوری دی ہے۔ سمن نے کہا کہ گزشتہ اٹھارہ ماہ میں حکومت نے حیدرآباد کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے اور آئندہ تین برسوں میں حیدرآباد کا شمار ملک کے ترقیافتہ شہروں میں ہوگا اور عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیںگی۔

TOPPOPULARRECENT