Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اپوزیشن جماعتوں پر سیاسی شعبدہ بازی کا الزام

اپوزیشن جماعتوں پر سیاسی شعبدہ بازی کا الزام

کانگریس کا احتجاج غیر ضروری ‘ نلگنڈہ میں ریاستی وزیر جگدیش ریڈی کی پریس کانفریس

 

نلگنڈہ ۔ 29 ؍ اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت کسانوں کو خوشحال بنانے اور کروڑہا ایکر اراضی کو کاشت کے قابل بنانے کے علاوہ سماج کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے انتخابی وعدے وتیقنات سے بڑھ کر نئے اسکیمات کو روشناس کروا رہی ہے ۔ اپوزیشن کو کوئی موقع حاصل نہیں ہو رہا ہے ۔ اپوزیشن جماعتیں بالخصوص کانگریس پارٹی عوامی مسائل کو اجلاسوں میں پیش کرنے کے بجائے سیاسی شعبدہ بازی کر رہی ہے ۔ عوام کے دلوں کو جیت میں کانگریس پارٹی اور قائدین ناکام ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہارریاستی وزیر برقی مسٹر جی جگدیش ریڈی نے آج سہ پہر نلگنڈہ میں واقع کیمپ آفس میں صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کانگریس قائدین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سینئر قائدین ہونے کے باوجود عوام کے دلوں اور ان کو درپیش مسائل سے واقف ہونے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔ ان کے احتجاجی پروگراموں میں بھی عوام شرکت سے گریز کر رہے ہیں ۔ رکن اسمبلی نلگنڈہ گذشتہ دن مارکٹ یارڈ پر غیر ضروری طورپر پہنچ کر احتجاج کیا جبکہ ریاستی حکومتوں کی واضح ہدایت پر عہدیداروں نے بڑے پیمانے پر دھان حاصل کر رہے ہیں اگر کسی وجہ سے ایک یا دو کاشت کاروں کو کوئی دشواری ہو تو عہدیداروں کے علم میں لانا چاہئے لیکن یہ قائدین چھوٹے چھوٹے مسئلہ کو یکسوئی کے لئے راستہ روکو احتجاج کر کے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کی حرکتوں سے عوام میںناراضگی اور مذاق کیا جا رہاہے ریاستی وزیر نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرا شیکھرراؤ نے کسانوں کی فلاح و بہبود اور ان کی خوشحالی کے لئے سنجیدہ ہیں اور کروڑہا ایکر اراضی کو کاشت کے قابل بنانے کے نشانہ کو حاصل کرنے میں سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں ۔ سڑکوں کی تعمیر کیلئے کروڑہا روپئے منظور کئے گئے جس کی سابق میں کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ ایسے میں اپوزیشن جماعتیں بھی سنجیدگی کے ساتھ ایوانوں میں مزید اسمبلی بہتری کے لئے تعاون اشتراک کرنا چاہئے ۔ لیکن کانگریس پارٹی عوامی مسائل پر مباحثہ کو تیار نہیں ہے نہ ہی ایوانوں اور نا ہی عوامی دربار میں پھر کس طرح مسائل کی یکسوئی ہوگی ۔ اس موقع پر صدرنشین جنگلات بی نریندر ریڈی ‘ ارکان اسمبلی جی کشور ‘ وی ویریشم‘ رکن قانون ساز کونسل پی رویندر حلقہ اسمبلی انچارج ڈی نرسمہا ریڈی و دیگر موجود تھے ۔

 

اراضی سروے کا کام جاری
اوٹکور ۔ 29 ؍ اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تحصیلدار اوٹکور ناگینا نے بتایا کہ مستقر اور دیگر منڈل کی سطح پر دیہاتوں میں اراضیات کے سروے کا کام جاری ہے ۔ ایم پی ڈی اوجیماں کے علاوہ دیگر آفیسران نے منڈل اوٹکور کے تمام دیہاتوں کا دورہ کر کے زیر التواء اراضیات کے سروے سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں ۔ تحصیلدار اوٹکور نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ مقامات پر دستیاب رہیں اور گراما سبھا کے انعقاد کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کروانے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر تحصیلدار اوٹکور اور ایم پی ڈی او اوٹکور ایم پی پی کے ذمہ داران کے علاوہ دیگر سیاستی افراد اور کسانوں کی کافی تعداد موجود تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT