Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / اپوزیشن جماعتیں ترقیاتی کاموں اور پراجکٹس کی تعمیر میں رکاوٹ

اپوزیشن جماعتیں ترقیاتی کاموں اور پراجکٹس کی تعمیر میں رکاوٹ

ٹی آر ایس کے فلاحی اقدامات سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ، بی سمن ایم پی کا بیان
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ بی سمن نے اپوزیشن جماعتوں پر ترقیاتی کاموں اور پراجکٹس کی تعمیر میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام عائد کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سمن نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں دراصل حکومت کی ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور حکومت کو حاصل ہونے والی عوامی تائید نے انہیں احساس محرومی کا شکار کردیا ہے ۔ سمن نے کہا کہ آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر میں رکاوٹ دراصل عوام کے ساتھ دشمنی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی لاکھ مخالفت کے باوجود حکومت ہر ایک پراجکٹ کی تعمیر مکمل کرے گی ۔ سمن نے کہا کہ کوئی بھی طاقت پراجکٹس کی تعمیر میں رکاوٹ پید نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور تلگو دیشم قائدین کسانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پراجکٹس سے کسانوں کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آندھرائی پارٹیاں ابھی بھی تلنگانہ کے خلاف سازشوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تلگو دیشم پارٹی نے پراجکٹس کے خلاف مرکزی حکومت سے شکایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے ریاست میں ایک کروڑ ایکر اراضی کو پانی سیرآب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اس پر بہر صورت عمل کریں گے ۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ریاست کے قیام کے بعد سے ہی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ لیکن عوام ٹی آر ایس کے ساتھ ہیں۔ گزشتہ دو برسوں میں کسی بھی ضمنی چناؤ میں اپوزیشن کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ تلنگانہ کے عوام نے اپوزیشن کو مسترد کردیا ہے ۔ لہذا کانگریس اور تلگو دیشم قائدین کو حکومت کی مخالفت ترک کرتے ہوئے  تعمیری تجاویز پیش کرنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT