Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / اپوزیشن سیاسی جماعتیں کسانوں کی ہمدرد نہیں

اپوزیشن سیاسی جماعتیں کسانوں کی ہمدرد نہیں

حیدرآباد۔/14اکٹوبر، ( سیاست نیوز) وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی نے اپوزیشن جماعتوں پر کسانوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ کسانوں کی بھلائی کیلئے ٹی آر ایس حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور کسان مطمئن ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پوچارم سرینواس ریڈی نے کانگریس اور بی جے پی قائدین پر شدید تنقید کی کہ وہ کسانوں کے مسائل پر سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ملک کی وہ واحد ریاست ہے جس نے آبپاشی پراجکٹس، زرعی شعبہ اور کسانوں کی بھلائی پر توجہ مرکوز کی ہے اور حکومت کے اقدامات سے کسان خوشحال ہیں۔

TOPPOPULARRECENT