Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اپوزیشن پارٹیاں ٹی آر ایس کے ترقیاتی کاموں بوکھلاہٹ کا شکار

اپوزیشن پارٹیاں ٹی آر ایس کے ترقیاتی کاموں بوکھلاہٹ کا شکار

کوہیر ۔ 2 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل صدرنشین شریمتی جے انیتا اور محمد عبدالوحید ٹاؤن صدر کوہیر محمد کلیم الدین یوتھ لیڈر کوہیر منڈل نے کوہیر مستقر میں اپنے دفتر پر اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا چند مفاد پرست اراکین منڈل پریشد اور سرپنچوں نے غیرضروری طور پر 30 مارچ کو اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے اس اجلاس میں کوہیر من

کوہیر ۔ 2 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل صدرنشین شریمتی جے انیتا اور محمد عبدالوحید ٹاؤن صدر کوہیر محمد کلیم الدین یوتھ لیڈر کوہیر منڈل نے کوہیر مستقر میں اپنے دفتر پر اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا چند مفاد پرست اراکین منڈل پریشد اور سرپنچوں نے غیرضروری طور پر 30 مارچ کو اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے اس اجلاس میں کوہیر منڈل کے عوامی مسائل پر سرکاری عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کے درمیان منعقد ہوتا ہے ۔ اجلاس کے بائیکاٹ ہونے سے عوامی مسائل حل ہونے سے رہے گے انہوں نے کہا چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ پر تنقید کا اراکین منڈل پر کو اخلاقی حق نہیں ہے چونکہ وہ سیاسی تجربہ نہیں رکھتے ہیں آج چیف منسٹر چندرشیکھر راو نے تلنگانہ ریاست کیلئے جو فلاحی کارنامہ انجام دیئے ہیں اس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی انہوں نے تلنگانہ حکومت کی بہترین کارکردگی پر مرکزی حکومت نے ایوارڈز سے نوازا ہے انہوں نے ریاستی حکومت اپنے انتخابی وعدوں کو ایک بعد ایک تکمیل کرتی جارہی ہے ۔ غریب نادار مسلم لڑکیوں کیلئے 51 ہزار روپئے کا عطیہ دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شادی مبارک اسکیم کے تحت ضلع میدک میں اب تک 274 لڑکیوں کو 51 ہزار دیئے گئے ہیں صرف کوہیر منڈل کو سب سے زیادہ 40 لڑکیاں اس اسکیم سے استفادہ کئے ہیں ایس سی طبقہ کے اراضی کی مفت میں ضلع میدک سرفہرست ہے اب تک کوہیر میں 35 ایکراراضی سے زائد اراضی مفت تقسیم کی گئی ہے برقی کٹوتی میں بتدریج کمی کی وجہ ہوئی ہے ۔ کوہیر ریلوے گھیٹ سے موضع مینار پلی تک سڑک توسیع کے تقریباً 4 کروڑ سے زائد منظور کی گئی انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے سرپنچوں اور ایم پی ٹی سی اراکین کیلئے ہر ماہ 5 ہزار روپیہ تنخواہ مقرر کی ہے یہ ایک ملک تلنگانہ حکومت کو منفرد اعزام ہے ۔ کانگریس پارٹی اراکین اور تلگودیشم اراکین ٹی آر ایس پارٹی کے ترقیاتی و فلاحی پروگراموں سے عوام میں مقبولیت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔ کوہیر منڈل میں ہر محکمہ جات کے عہدیدار دیانتداری ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اس موقع پر محمد عمراحمد قائد ٹی آر ایس اور عبدالقدیر سرپنچ مائناریٹی محمد طاہر علی ، محمد ظہیرالدین سکندر اور اظہرالدین نائب صدر کوہیر ٹاون ، سریندر ایم پی ٹی سی ، ضیاء الدین شنو اور عمر فاروق ، عقیل احمد شاکر کے علاوہ دیگر پارٹی کے اراکین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT