Monday , April 23 2018
Home / شہر کی خبریں / اپوزیشن پارٹیوں کو تنقید برائے تعمیر کے رول پر زور

اپوزیشن پارٹیوں کو تنقید برائے تعمیر کے رول پر زور

تلنگانہ قانون ساز کونسل میں چیف منسٹر کے سی آر کا خطاب
حیدرآباد۔21مارچ(سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج تلنگانہ قانون ساز کونسل میں اپنے خطاب کے دوران اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ وہ تعمیری تنقید کریں اور تنقید برائے تنقید سے اجتناب کرے۔ انہوں نے بجٹ سیشن کے دوران آج پہلی مرتبہ تلنگانہ قانون ساز کونسل سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے چلائی جانے والے اسکیمات اور بجٹ کی خصوصیات بیان کی۔ صدرنشین قانون ساز کونسل مسٹر سوامی گوڑ کی زیر صدارت جاری اجلاس میں بجٹ مباحث پر ریاستی وزیر فینانس مسٹر ای۔راجندر نے بھی قانون ساز کونسل میں جواب دیا ۔ اس موقع پر کانگریس کے معطل کردہ ارکان قانون ساز کونسل کے سواء مابقی تمام ارکان قانون ساز کونسل ایوان میں موجود تھے۔ ان کے علاوہ ریاستی وزراء مسٹر کڈیم سری ہری‘ مسٹر کے ٹی راما راؤ‘ مسٹر جگدیش ریڈی ‘ مسٹر ایم مہندر ریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT