اپوزیشن پارٹی کسانوں کو گمراہ کررہی ہے :بی جے پی

نئی دہلی6دسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپوزیشن پارٹی سے جڑی کسان تنظیموں پر کسانوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ ان کے مسائل کا حل بات چیت سے کیاجانا چاہئے ۔ بی جے پی کسان مورچہ کے صدر اور رکن پارلیمنٹ ویریندر سنگھ مست نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے عہدبند ہے اور اس حکومت کے آنے کے بعد سے ہی کسانوں کے فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT