Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / اپوزیشن پر غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کا الزام

اپوزیشن پر غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کا الزام

عوامی خدمت کے بجائے پارلیمانی کارروائی میں رکاوٹ افسوسناک : پرکاش جاؤڈیکر

عوامی خدمت کے بجائے پارلیمانی کارروائی میں رکاوٹ افسوسناک : پرکاش جاؤڈیکر
اندور 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے آج کہاکہ اپوزیشن جماعتیں لوک سبھا انتخابات میں اپنی شکست کے صدمے سے باہر آنے میں ناکام ہوگئی ہیں اور اپنے غیر ذمہ دارانہ رویہ کے ذریعہ پارلیمانی کارروائی روکتے ہوئے ترقی کے راستہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ پرکاش جاؤڈیکر نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں شکست کے سبب اپوزیشن جماعت پست حوصلہ اور مایوس ہوگئی ہیں اور اس صدمہ سے باہر نکلنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔ تاہم وہ غیر ذمہ دارانہ انداز میں کام کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں سے فرار اختیار کررہی ہیں۔ اُنھوں نے الزام عائد کیاکہ یہ جماعتیں عوام کی خدمت کے بجائے ملک کی ترقی کی راہ میںرکاوٹیں حائل کررہی ہیں۔ پرکاش جاؤڈیکر نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں کسی بل کی منظوری کو روکنے دینے کیلئے راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کارروائیاں روک سکتی ہیں لیکن ترقی کے لئے عوام سے کئے گئے وعدوں کو یقینا پورا کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT